Author: ویب ڈیسک

ٹویٹر نےارب پتی کاروباری ایلون مسک کو 44 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے میں کمپنی کی فروخت کی تصدیق کردی ہے۔ مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ کی فروخت کمپنی کے بورڈ کا ایک ڈرامائی فیصلہ ہے۔اس نے پہلے مسک کو سوشل میڈیا نیٹ ورک کو نجی طور پر لینے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ایلون مسک نے کمپنی کی ملکیت لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’’آزادیِ اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹویٹر’ڈیجیٹل شہرکا چوک‘ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے‘‘۔ یلون مسک نے اس سے پہلے…

کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہو گئے۔ سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق احمد مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ دھماکا تقریباً ڈھائی بجے کراچی یونیورسٹی کی وین میں ہوا۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کراچی یونیورسٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جاں بحق افراد میں سے 3 چینی شہری تھے، ان کی شناخت کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گوئپنگ، ڈنگ موپینگ،…

آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 48واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتے میں 57مسلم ممالک کی یہ عالمگیر تنظیم اقوام متحدہ سے  ’انسداد اسلامو فوبیا‘  کو ایک سنجیدہ فوری توجہ طلب عالمی ایجنڈا اور امن عالم کا لازمہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئی۔اب ایک ہفتے بعد ہی جنرل اسمبلی میں متذکرہ قرارداد کے محرک پاکستان کو معاون او آئی سی کی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔  44رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور باقی ممالک کے اعلیٰ عہدے دار اسلام آباد میں پاکستان کے مہمان بنے ہیں۔ اگست 1969کو…

ان نوشتہ جات میں بہت زیادہ مواد موجود ہے، کیونکہ وہ ہمیں اس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے سماجی، معاشی، سیاسی اور مذہبی حالات کی جان کاری ملتی ہے۔ پہلی صدی قبل مسیح کے آغاز سے لے کر چھٹی صدی تک کے ادوار کا پتا چلتا ہے ہمیں جھنڈوں، خاندانوں، قبائل اور سلطنتوں کے ناموں کے بارے میں بھی کافی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر الطیب نے زور دے کر کہا کہ ازدواجی زندگی حقوق اور فرائض پر نہیں بنتی بلکہ دوستی، محبت اور رویوں پر استوار ہوتی ہے جس میں شوہر اپنی بیوی کی حمایت کرتا ہے اور بیوی اپنے شوہر کے لیے سہارا ہوتی ہے تاکہ ایک صالح خاندان کی تعمیر اور باہمی تعاون سے وہ پروان چڑھے۔ یہ خاندان مل کر ایک ایسا معاشرہ اور نسل تشکیل دیں اور محنت اور سخاوت کا پیکر ہو۔

بہت سے لوگ توقع کرتے ہیں کہ اردوغان اور محمد بن زاید کی ملاقات کے دوران دفاعی صنعتوں کے شعبوں میں تعاون کے امور انتہائی اہمیت کی حامل ہوں گے۔ کیونکہ ترک میڈیا کے مطابق، ابوظہبی اس سلسلے میں انقرہ کے ساتھ اہم شراکت داری کرنا چاہتا ہے

ویب ڈیسک ترکی کے ذرائع ابلاغ نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کے زیر انتظام ایک نئے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گروہ 14 افراد پر مشتمل ہے۔ گروہ نے ترکی میں ایرانی سیاسی مخالفین کے خلاف اغوا کی کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کی۔ ان مخالفین میں ایرانی بحریہ کا ایک اہل کار شامل ہے جو فرار ہو کر انقرہ آ گیا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 2 ایرانی شہری اور 12 ترک شہری شامل ہیں جو اس گروپ کے لیے کام کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں…

دنیا بھر کی نظریں اس وقت "کرونا” اور "یوکرین” پر مرکوز ہیں۔ یوکرین کی آبادی 4.4 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔ ملک کا مجموعی رقبہ 603628 مربع کلو میٹر ہے۔ روس اور فرانس کے یہ رقبے کے لحاظ سے یورپ کا تیسرا بڑا ملک ہے۔انٹرنیٹ پر یوکرین کے بارے میں معلومات تلاش کی جائیں تو دل چسپ باتیں سامنے آتی ہیں۔ ان میںArsenalna کے نام سے ایک اسٹیشن ہے جو دنیا بھر میں سب سے گہری میٹرو سرنگ ہے۔ یہ سرنگ 1960ء میں دارالحکومت کیوو میں زمین کی سطح سے 105.5 میٹر کی گہرائی میں بنائی گئی تھی تا کہ…

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق قطر نے اپنے اسکول کی کتابوں کو بالادستی، نسل پرستی یا توہین آمیز حوالوں کے ساتھ ساتھ پرتشدد واقعات سے پاک کرنا شروع کر دیا ہے۔ قطرآنے والے فیفا ورلڈ کپ کا میزبان ہے جس وجہ سے قطر نے اپنے ملک بہت سی تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ہے۔ تعلیمی نصاب میں تبدیلی ان میں سے ایک ہے۔ نصابی کتب پر نظر ثانی کا مقصد ریاست قطر کو ایک اعتدال پسند مسلم ریاست کے طور پر پیش کرنا ہے۔ مسلم ممالک میں قطر سے پہلے ایران اور ترکی اپنے نصاب…

نئے سال کے پہلے دن پر اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں غزہ کی پٹی پر رات کو بمباری کی گئی جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملے غزہ کی پٹی سے دو میزائل راکٹ داغے جانے کے جواب میں کیے گئے جن میں جنوبی علاقے میں حماس کے راکٹ بنانے والے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے کو بھی اسرائیلی حملے کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی افواج نے ٹینکوں…