Author: ویب ڈیسک
جب بھی میں سنگین مشکلات کا سامنا کرتی ہوں، مجھ پر ایک حملہ ہوتا ہے۔ مئی 2019ء میں جب میرے والد کی ایک پیچیدہ سرجری ہوئی اور میری بیٹی بچی کو جنم دینے والی تھی، مجھ سے ایک دفعہ بھی پوچھے بغیر یہ فرض کیا گیا کہ میری ملکیتی جائیدادیں میرے شوہر کی تھیں، اور ان کو بہانہ بنا کر میرے شوہر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔ 25 جون 2020ء کو جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا، مجھے ایف بی آر کے 9 نوٹسز کا سامنا کرنا پڑا؛ مجھے آپ نے سوگ بھی نہیں منانے دیا۔ مجھے چند…
تحریر: زبیر احمد، بی بی سی اردو افغانستان سے امریکہ کی واپسی کے بعد اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک جس کے پاس جدید ترین فوج، جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدید ترین فضائیہ ہے وہ طالبان کو شکست کیوں نہیں دے سکا؟ امریکی دانشور اس بات پر حیران ہیں کہ امریکہ دورِ جدید میں جنگیں کیوں نہیں جیت پاتا؟ سوال یہ بھی اہم ہے کہ کیا امریکی افواج کی واپسی کے بعد افغانستان میں امریکی حصے داری کا خاتمہ ہو جائے گا، خاص طور پر ایسے وقت…
ہزارہ یونیورسٹی میں اقبال انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (آئی آر ڈی) کے زیر اہتمام مدارس کے فضلاء اور نوجوان محققین کے لیے دوروزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ورکشاپ میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممتاز مدارس کے نوجوان اساتذہ اورہزارہ یونیورسٹی میں علوم اسلامیہ کے محققین شریک ہیں۔ ورکشاپ بین المسالک ہم آہنگی، مسلم مفکرین اور سماجیات ،کردار سازی کا نبوی منہاج اور علم وتحقیق اور مسلم روایت جیسے اہم موضوعات پر منعقد کی جارہی ہے۔ورکشاپ سے ملک کے ممتاز مفکرین ، ماہرین سماجیات اور دانشور خطاب کررہے ہیں۔ ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح ہزارہ…
حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تین اگست منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب پر الزام عائد کیا کہ اس نے جی 20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد سے مملکت میں مخالفین کے خلاف ”مسلسل کریک ڈاؤن” شروع کر رکھا ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ برس کے دوران دنیا کے امیر ترین ممالک پر مشتمل عالمی فورم جی 20 کی قیادت کی اور بعض اہم تبدیلیوں کو بھی آگے بڑھایا۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ملک میں نابالغوں کی سزائے موت ختم کر دی گئی ہے اور سر عام کوڑے مارنے پر…
عرب پارلیمنٹ کا وفد اسپیکر عرب پارلیمنٹ عادل بن عبد الرحمن کی قیادت میں اپنے پانچ روزہ دورے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔ آج کے دن عرب پارلیمنٹ کے وفد نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوارن شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر، بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد امہ کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور تنازعات کے سیاسی…
اقبال ادارہ تحقیق و مکالمہ (آئی آر ڈی) اور سفارت خانہ انڈونیشیا کے اشتراک سے بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد میں بروزجمعرات ،مورخہ 29 جولائی 2021 "مدرسہ اصلاحات، انڈونیشیائی تجربہ” کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں اسٹیٹ اسلامک یونیورسٹی، جکارتہ کے پروفیسر آصف سیف الدین جہر اور پروفیسر امین عبداللہ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز، الشریعہ اکیڈمی گوجرانوالہ کے صدر نشین ڈاکٹر عمار خان ناصر، اقبال ادارہ تحقیق و مکالمہ کے سربراہ ڈاکٹر حسن الامین ، جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، جامعہ علوم…
نیٹو کی تقریباً تمام افواج افغانستان سے دستبردار ہو چُکی ہیں۔ ترکی اس خلا کو پُر کرنا چاہتا ہے اور خود کو ایک نئی ’محافظ قوت‘ کے طور پر پیش کر رہا ہے لیکن ترکی کی سمت طالبان کی طرف سے خطرات کے واضح اشارے دیے جا رہے ہیں۔ اب جبکہ افغانستان سے تقریباً تمام مغربی فورسز کا انخلا مکمل ہو گیا ہے، کابل حکومت بہت حد تک تنہا نظر آ رہی ہے۔ خاص طور سے انتہا پسند طالبان فورسز سے نمٹنے کے مشکل کام میں ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ افغانستان کو غالباً ترکی کی عسکری امداد ملے…
تحریک انصاف کی زیر قیادت حکومت نے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت کے تحت مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی اور مدرسوں میں سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) اور ہائر سیکنڈری اسکول (ایچ ایس ایس سی) سطح کے عصری مضامین کو متعارف کرانے کیلئے تمام دینی مدارس کو رجسٹر کرلیا ہے۔ ان مضامین کو اگلے پانچ سالوں کے دوران دینی مدارس میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ انہیں مرکزی دھارے میں لایا جائے۔ مدرسہ اصلاحات کے نام پر ایسے منصوبے مشرف/شوکت عزیز حکومت کے دوران متعارف کرائے گئے تھےلیکن…
دنیا میں تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی پیداوار کے کوٹے پر کشیدگی کے سبب ان کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ اس کا اثر تیل کی تمام بڑی منڈیوں پر پڑا جو مذاکرات رُکنے کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں چھ برسوں کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ پٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کو جس میں روس جیسے ممالک بھی شامل ہیں اپنے مذاکرات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنا…
فغانستان میں طالبان کے مختلف علاقوں میں قبضے کے بعد خطے میں ایران کا کردار مزید اہم نظر آ رہا ہے۔ایران کے افغانستان کے ساتھ کئی مختلف سطح پر ثقافتی اور تاریخی روابط ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے آپ کو اقلیتی شیعہ برادری کے محافظ کے طور پر بھی پیش کرتا ہے۔ ایران میں شیعہ اکثریت میں ہیں اور لاکھوں افغان مہاجرین بھی ایران میں رہتے ہیں۔ شام کی خانہ جنگی کے دوران ایران نے خاص طور پر ہزارہ برادری کے شیعہ افراد کو اپنی فاطمیون بریگیڈ میں شامل کیا تھا۔ ایران کے ساتھ طالبان کے تعلقات، ان دونوں…