Author: ویب ڈیسک
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے صدر عارف علوی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیسے ایک جج کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھا جاسکتا ہے یہاں تک کہ وہ ‘اپنے ذاتی تحفظ سے متعلق خدشات کو بھی ایک طرف رکھ کردہشت گردی کے خلاف پرعزم رہتا ہے’۔ رپورٹ کے مطابق 3 صفحات پر مشتمل خط میں جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیوں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سال ہوئے قتل عام پر 2017 کے کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی تجاویز پر عملدرآمد نہیں…
انڈیا نے سعودی عرب میں حال میں جاری کیے جانے والے 20 ریال کے نوٹ کی پشت پر چھاپےگئے دنیا کے نقشے میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو ایک علیحدہ سرحدی اکائی کے طور پر دکھائے جانے پر سعودی عرب کی حکومت سے شکایت کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک خبر کے مطابق نئی دہلی میں انڈیا کے دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے بیس معاشی طور پر مستحکم ممالک کی تنظیم ‘جی ٹوئنٹی’ کی اپنی سربراہی کی خوشی میں 20 ریال کے نئے کرنسی نوٹ پر دکھائے جانے والے…
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آزادی اظہار رائے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آزادی بغیر حدود و قیود کے نہیں ہو سکتی اور اس سے مختلف کمیونٹیز (برادریوں) کی بلاوجہ اور جب دل چاہے دل آزاری نہیں کی جانی چاہیے۔ فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے۔’ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ آزدی اظہار بغیر حدود کے نہیں ہو…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف مہم پر اجتماعی فیصلے کا وقت آگیا، فرانس کے سفیر کو آج دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے اسلام مخالف مہم پر احتجاج کیا جائے گا۔ مقامی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہولوکاسٹ کیخلاف مہم پر معاشروں نے پابندی لگائی، وقت آگیا ہے کہ…
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ واضح طور پر اعلان کر رہا ہےکہ پی ڈی ایم کا موقف درست ہے،ان جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اور بھی تیز ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلےکے بعد آپ کے پاس حکومت میں رہنے کا جواز ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لاہور کی مسجد میں فلم بندی ہوئی تو آپ کو حرمت نظر نہیں آتی؟۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، جس سے سربراہ پی…
منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کے عالمی ادارے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کے علاوہ کچھ دیگر اہم اہداف کے تعاقب کا بھی ٹاسک دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا معاملہ تکنیکی مراحل سے ہوتا ہوا اب سیاسی بن گیا ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اختتامی اجلاس سے پہلے ہی پاکستان کو اس بارے میں اشارے مل رہے تھے کہ ملک…
باخبر ذرائع نے معروف صحافیوں صابر شاکر،اسامہ غازی، چودھری غلام حسین، عمران خان اور درجن بھر یو ٹیوب چینلز کے ذریعے یہ انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں سندھ پولیس کے افسران کی طرف سے دیے گئے استعفوں کے پیچھے ہندوستانی لابی پوری طرح متحرک تھی۔ یہ استعفے ملکی سالمیت کے خلاف ایک بڑی سازش کا پیش خیمہ تھے اور ان کا مقصد ففتھ جنریشن وار فئیر کے ذریعے سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔ مگر ملکی سالمیت کے لیے ہمیشہ سے چاق و چوبند اداروں نے پہلے سے ہی اس سازش کے تانے بانے تلاش کر کے اسے ناکام…
پاکستان نے ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے سے سعودی عرب کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر سعودی عرب کی طرف سے ساتھ نہ دینے کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس طرح کی خبروں کو مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک…
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خلیج عرب کے علاقے میں امن و امان کی بین الاقوامی دل چسپی کا آغاز اعتماد کے ساتھ قائم ہونا چاہیے۔ یہ اعتماد خلیج عرب کے معاملات میں مسلسل ایرانی مداخلت کے سبب متاثر ہوا ہے۔ جمعرات کے روز اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں قرقاش کا کہنا تھا کہ "اعتماد قائم کیے بغیر نئے بنیادی اقدامات کا آغاز اور مستقبل کے تصورات وضع کرنا مشکل ہے جن سے امن و استحکام میں مضبوطی آئے”. اماراتی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ "اس میں کوئی شک…
آزاد جموں وکشمیر (اے جے کے) کے صدر سردار مسعود خان نے قطر چیریٹی کو معاشرتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لئے ایک مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یتیم اور کمزور بچوں کی مدد کرنے والے ہمارے حقیقی مددگار ہیں ". انہوں نے یہ باتیں جمعرات کے روز راولا کوٹ میں یتیم بچوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں کہیں جہاں وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب کا اہتمام قطر چیریٹی نے کیا تھا ، جس نے اے جے کے سمیت ملک بھر میں ایک…