Author: ویب ڈیسک
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ سارک ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو سراہا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ‘کووڈ-19 کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وزیرمملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان کی نمائندگی کی’۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ میں پاکستان کی کوششوں اور وبا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر…
سعودی عرب کی معتبر سپریم علماء کونسل نے کرونا وائرس کے حوالے سے عالم اسلام بالخصوص سعودی شہریوں کی دینی رہ نمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد مساجد میں باجماعت نمازوں میں شامل نہ ہوں۔ سپریم علماء کونسل کا 24 واں غیر معمولی اجلاس دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں کرونا کے بڑھتے خطرات اور اس وباء کے حوالے سے علما کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علماء نے متفقہ طور پر تجویز دی کہ کرونا کے شبے میں عام لوگوں سے الگ کیے گئے افراد…
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک وائرس کرونا دنیا کے 114 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں 4 ہزار 993 مریض دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔ چین کے علاوہ اس وائرس سے دیگر ممالک بھی متاثر ہوئے، دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں بھی اب تک 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کرونا کی علامات ماہرین کے مطابق تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشوار اور شدید نزلہ کرونا کی علامات ہیں، اگر ان میں سے ایک…
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے. تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا. اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سول اور ملٹری قیادت شریک ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کر لیا گیا اور اس…
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی امریکی خاتون نے اپنی کہانی سُناتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو اُمید دلانا چاہتی ہوں کہ گھبرائیں نہیں اگر آپ صبر سے کام لیں گے تو آپ بھی میری طرح اِس وائرس سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں مقیم 37 سالہ الزبتھ شنائیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ اُنہوں نے بائیو انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے اور وہ اپنی کہانی لوگوں کو اِس لیے سُنانا چاہتی ہیں تاکہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کی زندہ بچنے کی اُمید کو بڑھا…
رواں ہفتے ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں اسرائیل کی عرب مسلم اقلیتی آبادی نے ایک حجاب پوش خاتون کو منتخب کر کے ملکی پارلیمان میں پہنچا دیا۔ وہ اسکارف پہننے والی پہلی مسلم خاتون رکنِ پارلیمان ہیں۔ 55 سالہ ایمان یاسین خطیب اسرائیل کی 120 رکنی پارلیمان (کنیسٹ) میں جوائنٹ لسٹ کولیشن کے دیگر 15 ارکان کے ساتھ پہنچی ہیں۔ اس پارٹی کو اسرائیل میں بسنے والی عرب آبادی (جو ملک کی کل آبادی کا تقریباﹰ 21 فیصد بنتی ہے) کے سب سے زیادہ ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں عرب شہری اقلیت میں ہیں، جو نسلی…
ایران میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید انچاس افراد ہلاک ہو گئے۔ یوں اس وائرس کے باعث ایران میں اموات کی مجموعی تعداد اب 194 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بھی ساڑھے چھ ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔ تہران میں ایرانی وزارت صحت کی طرف سے ملکی ٹی وی پر کیے گئے ایک اعلان کے مطابق وہاں مزید 49 انسانی ہلاکتوں کے بعد مہلک کورونا وائرس کے بعد اموات کی کل تعداد اب 194 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر اس جرثومے سے متاثرہ شہریوں کی نئی تعداد اب 6566 بنتی…
شام میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں بھی شام میں اسد اور اسکی فوجوں کے لیے لڑنے والے کئی پاکستانی عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے پاکستانیوں کو شام سے واپسی پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
دنیا بھر میں وبائی شکل اختیار کرنے والا کورونا وائرس کسی کو بھی ہوسکتا ہے لیکن ان لوگوں کو کورونا وائرس سے خطرہ زیادہ ہے جو کہ ضیعف ہیں یا جنھیں پہلے سےصحت کے مسائل ہیں۔ اس وائرس سے چین میں ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیاہ تعداد معمر لوگوں کی ہیں جو کے پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے۔ اگر آپ کو پہلے سے کوئی بیماری یا صحت کے مسائل کا سامنا ہے تو آپ کو یہ سوچ کر پریشانی ہو رہی ہوگی۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ماہرینِ صحت کی تجاویز…
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوموار کے روز الگ الگ ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر اعلیٰ سعودی اور پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ہونے والی شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے محمد بن سلمان کے…