Author: ویب ڈیسک
ترجمہ و تلخیص: ڈاکٹر عمار خان ناصر بھارتی صحافی کرن تھاپر نے اسرائیلی صحافی Gideon Levy سے انٹرویو کیا ہے جو اسرائیلی اخبار Haaerz میں لکھتے ہیں۔ جدعون لیفی کا کہنا ہے کہ 1۔ پچھلے سترہ سال سے غزہ کو ایک انسانی پنجرہ بنا کر رکھا گیا تھا اور لوگ انتہائی غیر انسانی حالات میں رہ رہے تھے۔ پچھلے ہفتے اسرائیل پر کیا جانے والا حملہ اس غیر انسانی سلوک کا ردعمل تھا جو خود غیر انسانی تھا، لیکن اس نے یہ یاد دلایا ہے کہ اسرائیل ہمیشہ کے لیے اس کا تسلسل قائم نہیں رکھ سکتا۔ اسے اس کی…
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گفتگو :۔ ترجمہ و تلخیص: ڈاکٹر عمار خان ناصر یہ گفتگو لیکس فریڈمن کے پوڈکاسٹ میں کی گئی نیتن یاہو کی گفتگوسے ملخص ہے۔ 1۔ اس قضیے کی اصل جڑ یہ ہے کہ فلسطینی، ایک یہودی ریاست کا وجود قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا یہ موقف اسرائیل کے قیام سے پہلے بھی رہا ہے اور بعد میں بھی، 67 کی جنگ سے پہلے بھی رہا ہے اور بعد میں بھی۔ اس لیے ریاست کی حدود کا تعین اصل مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ یہودی ریاست کے وجود کو قبول نہ کرنا ہے۔…
طہ عبد الناصر رمضان کا یہ مضمون العربیہ پر شائع ہوا جسے افکار کے لیے علی مومن نے ترجمہ کیا ہے فرانسیسی سائنسدان ہنری بیکریل اور اپنے شوہر پیئر کیوری کے ہمراہ 1903 میں طبیعیات میں مشترکہ نوبیل انعام حاصل کرنے والی پولش نژاد فرانسیسی ماہر طبیعیات اور کیمیادان میری کیوری وہ پہلی خاتون بنیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ یاد رہے، چند سال بعد دو کیمیائی عناصر، پولونیم اور ریڈیم کے بارے تحقیق پیش کرنے پر وہ ایک بار پھر اس اعلیٰ ترین اعزاز کی حق دار ٹھہریں۔ میری کیوری کے علاوہ آسٹریائی امن پسند کارکن بارتھا فان ستنر بھی ایسی ہی ایک…
صادقہ خان 1962 میں پاکستانی سائنسدانوں نے محض نو ماہ کے قلیل عرصے میں رہبر ون راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس شاندار آغاز کے باوجود تقریبا ساٹھ سال بعد پاکستان کا خلائی پروگرام محض کمیونیکشن سٹیلائٹس تک محدود ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد عالمی منظر نامہ تبدیل ہو چکا تھا۔ عالمی طاقتیں جان گئی تھی کہ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں میدان جنگ کے بجائے جنگیں ٹیکنالوجی سے لڑی جائیں گی اور روس اور امریکا کے درمیان خلائی دوڑ عروج پر تھی۔ ایسے میں 12 ستمبر 1962 کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی…
ڈاکٹر عاصم اللہ بخش ہمارے ہاں "پڑھے لکھے” مہربان بالعموم یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو "مسخ شدہ” تاریخ پڑھا رہے ہیں۔ پھر وہ مغربی کتب میں درج تاریخ کے تسلسل کو مثال کر پیش کرتے ہیں کہ دیکھیے وہ فلاں واقعہ کے متعلق یہ کہتے ہیں جب کہ ہمیں یہ ایک دوسری طرح بتایا جاتا ہے۔ یا پھر بعض سینئیر تاریخ دان اس طرف توجہ دلاتے دکھائی دیتے ہیں کہ ہماری (پاکستان کی) تاریخ میں اشوک، چندر گپت موریہ اور چانکیہ وغیرہ کا تذکرہ ہی نہیں تو یہ کیسی کٹی پھٹی تاریخ بنا رکھی ہے…
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہے کہ جہاد کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچن کالونی کا دورہ کیا، انہوں نے سانحہ میں متاثر مکانات اور گرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جڑانوالہ کے متاثرین سے ملاقات بھی کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ واقعے کو 3 دن گزر گئے، متاثرہ گلیاں صاف نہیں کی گئیں۔ جسٹس قاضی…
احسن اقبال 19 اپریل 2022 کا دن میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنجنگ دن تھا کہ جب میں نے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی امور کے وزیر کا عہدہ سنبھالا۔ مجھے پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کی جانب سے تباہ و برباد کی گئی قومی معیشت کی بحالی کے مشکل ترین کام کے متعلق بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد میرا پہلا قدم وزارت ِمنصوبہ بندی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس تھا، جنھوں نے مجھے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور سی پیک کی تازہ ترین صورت حال کے بارے…
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سوڈان میں اپریل سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر اور بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگی جرائم میں سوڈان کی فوج اور مخالف پیراملٹری فورسز کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔ برطانیہ میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دونوں جرنیلوں کی افواج نے جن جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اُن میں کم عمر لڑکیوں پر جنسی تشدد اور عام شہریوں کا بلاامتیاز نشانہ بنانا شامل ہے۔ رواں سال اپریل کی 15 تاریخ سے…
معروف فلسفی مورخ جولیان بجینی کی کتاب اے شارٹ ہسٹری آف ٹروتھ: کنسولیشنز فار اے پوسٹ ٹروتھ ورلڈ پر معروف تجزیہ کار محمد عامر رانا کا تبصرہ سچ کی کو ئی تاریخ ہے؟ یہ سوال بجائے خود ایک تاریخ ہے یا پھر ایسی دنیا میں تاریخ کی کوئی شے بن کر رہ گیا ہے جو سچ کو متبادل حقیقت کے طور پر دیکھنےکی جانب تیزی سے مائل ہو رہی ہے۔ ہمارے ہاں عمومی تصور یہ پایا جاتا ہے کہ سچ فطرتِ انسانی کا وصفِ لازم ہے یا تمام جاندار مخلوقات کی جبلتِ ازلی ہے۔ تاریخ ہمیں بتلاتی ہے کہ سچ کو ہمیشہ انسانوں…
ترک صدر رجب طیب اردوان ان دنوں تین خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں جن میں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ پیر کے روز صدر اردوان سعودی عرب پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں سربراہوں نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر مذاکرات کیے اور ان میں بہتری کے امکانات پر غور و خوض کیا۔ بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے متعدد معاشی و اقتصادی منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن کے مطابق سعودی عرب ترکی میں توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری…