Author: ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف مہم پر اجتماعی فیصلے کا وقت آگیا، فرانس کے سفیر کو آج دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے اسلام مخالف مہم پر احتجاج کیا جائے گا۔ مقامی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، پاکستان کے عوام اورحکومت کے جذبات فرانسیسی سفیرکے سامنے رکھے جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہولوکاسٹ کیخلاف مہم پر معاشروں نے پابندی لگائی، وقت آگیا ہے کہ…

Read More

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ واضح طور پر اعلان کر رہا ہےکہ پی ڈی ایم کا موقف درست ہے،ان جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اور بھی تیز ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلےکے بعد آپ کے پاس حکومت میں رہنے کا جواز ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لاہور کی مسجد میں فلم بندی ہوئی تو آپ کو حرمت نظر نہیں آتی؟۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، جس سے سربراہ پی…

Read More

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کے عالمی ادارے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کے علاوہ کچھ دیگر اہم اہداف کے تعاقب کا بھی ٹاسک دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں حکام کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا معاملہ تکنیکی مراحل سے ہوتا ہوا اب سیاسی بن گیا ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اختتامی اجلاس سے پہلے ہی پاکستان کو اس بارے میں اشارے مل رہے تھے کہ ملک…

Read More

باخبر ذرائع نے معروف صحافیوں صابر شاکر،اسامہ غازی، چودھری غلام حسین، عمران خان اور درجن بھر یو ٹیوب چینلز کے ذریعے یہ انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں سندھ پولیس کے افسران کی طرف سے دیے گئے استعفوں کے پیچھے ہندوستانی لابی پوری طرح متحرک تھی۔ یہ استعفے ملکی سالمیت کے خلاف ایک بڑی سازش کا پیش خیمہ تھے اور ان کا مقصد ففتھ جنریشن وار فئیر کے ذریعے سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔ مگر ملکی سالمیت کے لیے ہمیشہ سے چاق و چوبند اداروں نے پہلے سے ہی اس سازش کے تانے بانے تلاش کر کے اسے ناکام…

Read More

پاکستان نے ’’ایف اے ٹی ایف‘‘ کے حوالے سے سعودی عرب کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر سعودی عرب کی طرف سے ساتھ نہ دینے کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس طرح کی خبروں کو مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک…

Read More

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خلیج عرب  کے علاقے میں  امن و امان کی بین الاقوامی دل چسپی کا آغاز اعتماد کے ساتھ قائم ہونا چاہیے۔ یہ اعتماد  خلیج عرب  کے معاملات میں مسلسل ایرانی مداخلت کے سبب متاثر ہوا ہے۔ جمعرات کے روز اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں قرقاش کا کہنا تھا کہ "اعتماد قائم کیے بغیر نئے بنیادی اقدامات کا آغاز اور مستقبل کے تصورات وضع کرنا مشکل ہے جن سے امن و استحکام میں مضبوطی آئے”. اماراتی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ "اس میں کوئی شک…

Read More

آزاد جموں وکشمیر (اے جے کے) کے صدر سردار مسعود خان نے قطر چیریٹی کو معاشرتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لئے ایک مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یتیم اور کمزور بچوں کی مدد کرنے والے ہمارے حقیقی مددگار ہیں ". انہوں نے یہ باتیں جمعرات کے روز راولا کوٹ میں یتیم بچوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں کہیں جہاں وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب کا اہتمام قطر چیریٹی نے کیا تھا ، جس نے اے جے کے سمیت ملک بھر میں ایک…

Read More

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق کونسل میں پاکستان کو ایک مرتبہ چن لیا گیا ہے، پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف اسے بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہا ہے۔ منگل 13 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی 193 ارکان پر مشتمل جنرل اسمبلی میں ہیومن رائٹس کونسل کی چار نشستوں کے لیے رائے دہی ہوئی، جس میں پاکستان کو 169 ووٹ ملے اور یوں پاکستان آئندہ تین برس کے لیے اس کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے، جس کی مدت جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مذکورہ انتخاب کے بعد…

Read More

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جسم چاہے جتنا بھی مضبوط ہو اگر دماغی طور پر کمزور ہو تو دنیا میں آگے بڑھنے یا روشن مستقبل کا تصور تک ممکن نہیں مگر ذہنی صلاحیت کو عروج پر پہنچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو دستیاب نہیں تاہم کچھ عام چیزیں ضرور یہ کمال کرسکتی ہیں۔ جی ہاں کچھ عادات دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ کسی ٹاسک کے دوران توجہ مرکوز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ تو ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایسی…

Read More

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شہید کیے گئے مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کی عمر 63 سال تھی، مرحوم عالم اسلام کے معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث مولانا سلیم اللّٰہ خان کے بڑے صاحبزادے تھے۔ 1973 میں دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ سے ہی سند فراغت حاصل کی، کراچی یونیورسٹی سے 1976 میں بی اے ہیومن سائنس، 1978میں ایم اے عربی اور 1992 میں اسلامک کلچر میں پی ایچ ڈی کی، 1980ء( اردو انگلش اور عربی ) میں چھپنے والے رسالے الفاروق کے تاحال ایڈیٹر رہے۔ تحریک سواد اعظم میں اپنے والد محترم مولانا سلیم اللّٰہ خان کے شانہ…

Read More