Author: ویب ڈیسک
گرے لسٹ سے نکل جانے کے باعث پاکستان میں بین الاقوامی اداروں کے لیے سرمایہ کاری کرنے میں آسانی ہوگی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعدپاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ پاکستان کا نام 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکش پلان دیا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان کو مزید سات اور پھر چھ نکات پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا، ان نکات پر عمل درآمد کاجائزہ لینے کیلئے ایف اے…
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ عمران خان نااہل ہیں، رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد…
ایک دن خیال آیا وہ قبائلی لوگ، جو اپنی ذات ادھوری مان کے چلتے ہیں، کسی اور کی تلاش میں، جو ان کی تکمیل کا باعث ہو، انہیں کیا ذات کاگمشدہ حصہ ملتا ہو گا؟ پھر ایک خیال چلا، ہزاروں لوگ ملے، ہزاروں فریب۔ ایک ہی تکرار کیا یہ ہو تو ذات مکمل لگتی ہے؟ جواب خلا، جواب ندارد۔ اور پھر تم دکھے۔ ٹوٹے پھوٹے، آدھے ادھورے، بچے کھچے، تن کا ماس کھلا کھلا کے تم ہڈیوں کا بنجر تھے، آنکھوں میں وحشت تھی اور چہرہ ویسا ہی بےرونق، جیسا بے محبتوں کا ہوتا ہے۔ تمہارا میرا غم سانجھا تھا،…
دو سو سے زائد برس پہلے جب 17 اکتوبر 1817 کو سید احمد بن متقی خان دلی میں پیدا ہوئے تو یوں کہیے کہ ایک پرانی روایات میں جنم لیا اور پرورش کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی روایتی ہی رہی۔ خواص کے لیے متعصب تھے، لکھنا لکھانا بھی ماضی سے جڑا تھا اور انداز تحریر بھی مشکل اپنایا مگر پھر ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔ تنقید برداشت کی، طعنے اور فتوے سہے مگر جدیدیت، مفاہمت، بول چال کا انداز اور مقصدیت سب اُن کا میدان ٹھہرے اور انھیں سرسید احمد خان کے نام سے جانا جانے لگا۔ دروں بینی…
اگر کسی نے سعودی سلطنت کے وجود کو چیلنج کیا تو ہم سبھی جہاد اور شہادت کے لیے تیار ہیں ، سعودی شہزادے نے امریکہ کو خبردار کردیا
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مغربی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز انداز میں بیان دے رہے ہیں۔
یورپی یونین نے ایران کی ’اخلاقی‘ پولیس گشت ارشاد، وزیر اطلاعات اور اس کے پاسداران انقلاب کے سائبر ڈویژن پرپابندیاں عاید کردی ہیں۔
ٹویٹر نےارب پتی کاروباری ایلون مسک کو 44 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے میں کمپنی کی فروخت کی تصدیق کردی ہے۔ مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ کی فروخت کمپنی کے بورڈ کا ایک ڈرامائی فیصلہ ہے۔اس نے پہلے مسک کو سوشل میڈیا نیٹ ورک کو نجی طور پر لینے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ایلون مسک نے کمپنی کی ملکیت لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’’آزادیِ اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹویٹر’ڈیجیٹل شہرکا چوک‘ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے‘‘۔ یلون مسک نے اس سے پہلے…
کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہو گئے۔ سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق احمد مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ دھماکا تقریباً ڈھائی بجے کراچی یونیورسٹی کی وین میں ہوا۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کراچی یونیورسٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جاں بحق افراد میں سے 3 چینی شہری تھے، ان کی شناخت کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گوئپنگ، ڈنگ موپینگ،…
آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 48واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتے میں 57مسلم ممالک کی یہ عالمگیر تنظیم اقوام متحدہ سے ’انسداد اسلامو فوبیا‘ کو ایک سنجیدہ فوری توجہ طلب عالمی ایجنڈا اور امن عالم کا لازمہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئی۔اب ایک ہفتے بعد ہی جنرل اسمبلی میں متذکرہ قرارداد کے محرک پاکستان کو معاون او آئی سی کی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔ 44رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور باقی ممالک کے اعلیٰ عہدے دار اسلام آباد میں پاکستان کے مہمان بنے ہیں۔ اگست 1969کو…