Author: ویب ڈیسک
پاکستان میں 29 فیصد لوگوں نے مہنگائی کو جبکہ 30 فیصد لوگوں نے بے روزگاری کو پریشانی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو 11 فیصد لوگ اپنی پریشانی کی وجہ سمجھتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے فل بینچ نے یہ فیصلہ پیر کو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے دی گئی اس درخواست پر سنایا جس میں انھیں سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کریمنل لا سپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976 کی دفعہ 9 کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ صحافی عباد الحق کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں خصوصی…
پاکستان مسلم لیگ (ن) میں نواز شریف اور شہباز شریف کے کیمپس پارٹی کی جانب سے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ پر غیر مشروط حمایت کرنے پر مطمئن ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ان کا یہ ‘اقدام’ آئندہ دنوں میں ان کے لیے ‘اچھی خبر’ لائے گا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہاں اور لندن میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں، ڈان کو یہ معلوم ہوا کہ پارٹی کی قیادت نے ایکٹ کی حمایت میں ووٹ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا تھا اور انہیں معلوم تھا کہ پارٹی کو بدلے میں (اسٹیبلشمنٹ سے) کیا مل سکتا ہے جبکہ…
ایران میں پاسداران انقلاب کی طرف سے یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرانے کے بعد نہ صرف پوری دنیا بلکہ ایرانی عوام اور سیاسی حلقوں میں بھی حکومت کے خلاف سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایران کی اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کو یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کی ‘گرین موومنٹ’ کے رہ نما مہدی کروبی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت کے…
ایران کی حکومت نواز ملیشیا کے ارکان نے دارالحکومت تہران میں برطانوی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور’’ مرگ بر برطانیہ‘‘ کے نعرے لگائے ہیں۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق باسیج ملیشیا کے اہلکاروں نے تہران میں اتوار کی دوپہر برطانوی سفارت خانے کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا ہے۔انھوں نے برطانوی سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔باسیج ملیشیا سپاہِ پاسداران انقلاب ایران سے وابستہ ہے۔ اس کے اہلکاروں نے یہ احتجاج تہران میں متعیّن برطانوی سفیر راب مکائیر کے جامعہ امیر کبیر کے باہر طلبہ کے احتجاجی مظاہرے میں مبیّنہ…
بھارت سے تعلق رکھنے والے مشہور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیانات نہ دینے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے آرٹیکل 370 پر سودے بازی کی پیش کش کی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نریندر مودی کی جانب سے آرٹیکل 370 پر تعاون کی پیش کش کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے دی ویک میں جاری ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا…
حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم وزارت پر فائز تھے ان کے وزارت سے مستعفی ہونے کے فیصلے نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ حکومتی سطح پر ان کے استعفیٰ کی خبر نے اتنا اضطراب پیدا کیا کہ وزیراعظم سے لیکر گورنر سندھ اور اہم وفاقی وزراء بھی فعال نظر آئے اور فوری طور پر رابطوں اور حکمت عملی پر غوروخوص کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی۔ اس حقیقت کے باوجود حکومتوں سے علیحدگی اختیار کرنا اور وزراء کا مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد یقین…
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے مسستعفی ہونے کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ 5 ووٹ کم ہونے سے وزیراعظم کا مینڈیٹ ختم ہوجاتا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ان ہاؤس تبدیلی کی بات پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے اجلاس کے بعد کی تھی اور ان ہاؤس تبدیلی پر بات کرنا جمہوری عمل ہے’۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی کی…
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے یوکرین کا مسافر طیارہ گرائے جانے کے اعتراف کے بعد دارالحکومت تہران سمیت ملک کے متعدد شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ ہفتے کو رات گئے تہران میں مظاہرے کیے گئے جہاں مظاہرین نے حادثے کے ذمے داران سمیت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ ایران کے میڈیا نے بھی اپنی تنقید کرتے ہوئے حکومتی کے طرز عمل کو شرمناک قرار دیا۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج اور نعرے لگائے، مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کر…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا–ایران کشیدگی اور خطے کی صورت حال کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ایران پہنچے اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی سعودی عرب اور ایران کے دورے پر ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہا…