Author: ویب ڈیسک
اپنی سیاسی اور اقتصادی تنہائی کو ختم کرنے کے لیے بے چین ایران دو سال سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جو خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ طاقت ور اور تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ستمبر میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای دو طرفہ مذاکرات کی سست رفتاری کی وجہ سے پریشان ہوگئے تھے اور اس عمل کو تیز کرنے کے لیے انہوں نے اپنی ٹیم سے طویل مشاورت کی تھی، جس کے نتیجہ میں چین کو سعودی عرب سے بات چیت…
معروف شاعر ، ڈراما نویس اور کالم نگار امجد اسلام امجد 79 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ امجد اسلام امجد کا شمار اردو کے بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے، وہ 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سنہ 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے ایک استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کا آغاز لاہور ہی کے ایم اے او کالج سے کیا۔ 1975ء سے لے کر 1979ء تک وہ پاکستان ٹیلی وژن سے بطور ڈائریکٹر وابستہ رہے۔ وہ…
ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملےاور دہشتگرد کارروائیاں قطعی حرام ہیں،علمائے اہل سنت کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین کے سدبات کیلئے مسلم حکمران موثر سفارتی اور اقتصادی اقدامات کریں۔ مفتی منیب الرحمن نے جامعہ نعیمہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدّسات کی توہین کے سدِّباب کے لیے مسلم حکمران موثر سفارتی اوراقتصادی اقدامات کریں حکومت فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے نفاذ کے لیے زبانی یقین دہانی کے بجائے عملی اقدامات کرے ناموسِ صحابہ واہلِ بیت…
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے اختلاف اور اتفاق رکھنے والوں میں سے اکثر نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی ہے۔ سامنے آنے والے بعض تعزیتی بیانات بڑی دلچسپی کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد…
پی ٹی آئی کے نااہل چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد حملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے سابق وزیراعظم پر حملے میں متعدد شوٹرز کے ملوث ہونے کے دعوے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد شوٹرز کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور اور پنجاب حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کو لکھے گئے خط میں تحقیقاتی ادارے کے چار دیگر ارکان نے سی سی پی او کی جانب سے تفتیشی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش…
مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کو ، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو ٹی ٹی پی کی طرف سے دی گئی دھمکی کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں سیاست دانوں نے اس عفریت کے سامنے کھڑے ہونے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔بے نظیر بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن ، مولانا عبد الغفور حیدری اور اے این پی کی قیادت پرہونے والے حملے اور ان حملوں میں شہید ہونے والے سیاست دان ، علما ئے کرام، سیاسی کارکنان اس کا واضح ثبوت ہیں۔ ضروری ہے کہ سیاست دان اپنی سیکورٹی کو بہتر کریں اور اپنے تحفظ کو خود یقینی بنائیں۔
ایک ایرانی جنرل نے پیر کے روز یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ ایران میں ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 300 سے زیادہ ہے۔ گذشتہ دو ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے ایرانی فورسز کی طرف سے جاری کیا جانے والا یہ پہلا باضابطہ بیان ہے جس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی جنرل کی طرف سے ہلاکتوں بارے بتائی گئی تعداد ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے بتائی جانے والی تعداد سے کافی کم ہے۔ امریکہ میں مقیم انسانی حقوق کی ایک تنظیم سے تعلق…
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دفتر (پی ایم او) نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہیں وزارت دفاع کی طرف سے افواج پاکستان کے نئے سپہ سالار اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کے لیے "ناموں کے پینل” کے ساتھ سمری موصول ہوگئی ہے۔ آج صبح سویرے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا جلد فیصلہ کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے منگل رات گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزارت دفاع کی جانب سے سمری پی ایم…
دبئی میں مقیم ایک پاکستانی تاجر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان کی طرف سے تحفے میں دی گئی ایک انتہائی مہنگی گھڑی اور دیگر سامان کو 20 لاکھ ڈالر نقد کے عوض خریدنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ عمر فاروق ظہور کے اس دعوے نے بدنام زمانہ توشہ خانہ میں ایک نیا باب کھولا ہے۔ ایک نیوز چینل کے کرنٹ افیئر کے معروف پروگرام میں نمودار ہوتے ہوئےعمر فاروق ظہور،جو مبینہ طور پر مالی فراڈ کے لیے ترکی اور ناروے کو مطلوب ہیں، نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی اہلیہ…
گلگت بلتستان میں نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اعدادوشمار حیران کن ہیں۔ ڈان اخبار کے مطابق سال 2022 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران خودکشی کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 222 سے زائد افراد نے اپنی جان لے لی ہےجبکہ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ ” Prevention of Suicides in Gilgit Baltistan: An Integrated Multisectoral Strategy and Roadmap for Implementation “ کے مطابق جنوری 2005 سے جون 2022 تک جی بی میں 573 خودکشی کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ تاہم 2022 میں کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا…