Author: ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ نے ایک شہری کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فاتر العقل شخص کو سزا نہیں دی جاسکتی ہفتہ کے روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے میانوالی کے ایک تھانے میں درج توہین مذہب کے مقدمہ کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے تحریری مقدمہ میں قراردیا ہے کہ پولیس آفیسر کو تفتیش کرنے سے پہلے ملزم کی ذہنی حالت کے درست ہونے کا تعین کر ناچاہیے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کے 11 صفحات کے تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر…
یہ چند سطور مجھے اس لیےلکھنی پڑ رہی ہیں کہ شہریوں کے (بشمول میرے) نقل و حرکت پر رکاوٹیں تھیں، بغیر اجازت میری وڈیو بنائی گئی اور مفروضوں کی بنیاد پر اس پر تشریحات کی گئیں۔ انسانی تکریم اور نقل و حرکت کی آزادی ہر شہری کے بنیادی حقوق ہیں (آئینِ اسلامی جمہوریۂ پاکستان، دفعہ 14 او ر دفعہ15)۔ میں کبھی کسی کو باور نہیں کراتا ہوں کہ میں عدالتِ عظمیٰ کا جج ہوں اور عدالتِ عظمیٰ آتے جاتےمیں عدالتی لباس میں نہیں ہوتا اور نہ ہی میرے ساتھ کوئی باوردی سپاہی ہوتا ہے۔ مگر کسی بھی پاکستانی شہری کی…
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کی سرپرستی میں ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی کا بین الاقوامی دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی میں دنیا بھر سے مذہبی رہنماؤں، دانشوروں ، بین الاقوامی، حکومتی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندے جمع ہورہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں ایک اہم نام معروف سکالر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں علوم امن و تنازعات کے پروفیسرڈاکٹر حسن الامین کا ہے جو اس سال منعقد ہونے والی دوروزہ اسمبلی کے ایک سیشن میں عالمی تنازعات اور عالمی امن شراکت…
واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے اپنے والد شہزادہ بندر بن سلطان کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کے علاوہ اپنی زندگی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنے کردار کے بارے میں بات کی ہے۔ شہزادی ریما بنت بندر نے "مو شو” پوڈ کاسٹ کی ایک قسط کے دوران کہا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے عہدے کے لیے ان کے انتخاب کا لمحہ ان کے لیے سب سے جذباتی دن تھا اور یہ اس بات کی علامت تھی کہ ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ انہوں نے مزید…
الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے سے مختلف امراض کے باعث قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ اس تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال محدود کرکے ہر سال…
اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں کل سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس نہ دیکھ سکا۔ کافی دیر بعد سوشل میڈیا دیکھا اور اُن کو روتے ہوئے اپنی روداد سناتے سنا تو جیسے دل بیٹھ گیا۔ جو کچھ انہوں نے کہا وہ کسی بھی فرد کو افسردہ اور رنجیدہ کرنے کیلئے کافی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نامعلوم نمبر سے اُن کی بیٹی کو سواتی صاحب کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ذاتی ویڈیو بھیجی گئی۔بعد ازاں ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا کہ جس ویڈیو کی سواتی صاحب بات کر رہے ہیں وہ جعلی ہے اور اُسے…
ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے اپنی مختصر گفتگو میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی کہ آج مسلمان بطور امت زوال کا شکار کیوں ہیں؟
مسلم ممالک میں گزرے اپنے ماہ و سال کو یاد کرتے ہوئے اور وہاں کیے گئے مشاہدات کا تجزیہ کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے بتایا کہ ہم بطور استاذ، بطور امام اور بطور رہنما اپنے اپنے دائرہ کار کا حق ادا نہیں کررہے۔ ہمیں بطور استاذ، امام اور رہنما کے اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اگر اپنے اندر موجود غلطی کا ہمیں احساس ہوگیا ہے اور اسے ہم نے ٹھیک کرلیا تو پھر ہمیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس وقت میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی طرح تعلیم ، صحت اور سماجی ایشوز کو سیاست سے پاک کرنے کےلیے ایک میثاق پاکستان کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ ملک کی تمام سیاسی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں مذکورہ تین ایشوز پر سیاست سے باز رہنے اور ان کے لیے مختص بجٹ کو صحیح طور پر استعمال کرنے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع تعلیمی جامعات میں دوبارہ مظاہروں کا آغاز ہوا تو ایرانی پاسداران انقلاب نے طلبہ و طالبات کا محاصرہ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹس میں پاسداران انقلاب کے مسلح اہلکار طلبہ پر حملہ کرتے ہوئے واضح نظر آتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد بابر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ میں یہ ضرور پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ یقین ہے کہ آپ کا سپہ سالار غدار ہے اور میرجعفر ہے تو ماضی میں آپ اتنی تعریفوں کے پُل کیوں باندھتے تھے، مدت ملازمت میں اتنی توسیع کیوں کررہے تھے اور اگر وہ واقعی آپ کی نظر میں غدار ہیں تو پھر آج بھی ان سے پس پردہ کیوں ملتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ…
بی بی سی اردو کے لیے لکھا گیا آرٹیکل گالم گلوچ اور غصے میں جذبات کے اظہار کو طویل عرصے سے سنجیدہ تحقیق کے موضوع کے طور پر قبول نہیں کیا جا رہا تھا کیونکہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ محض جارحیت، زبان پر کمزور کنٹرول، یا یہاں تک کہ کم ذہانت کی علامت ہے۔ اب ہمارے پاس ایسے بہت سارے ثبوت دستیاب ہیں جو اس خیال کی تردید کرتے ہیں اور اسے ایک ایسے سنجیدہ موضوع کے طور سامنے لاتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم جارحانہ الفاظ کی نوعیت اور طاقت پر نظر ثانی کرتے ہیں۔ چاہے…