Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد، 24 اکتوبر 2024 – سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج ایک جامع فیصلے میں ملک کی عوامی جامعات میں جاری بدانتظامی کو بے نقاب کیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں یہ فیصلہ آل پبلک یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن بمقابلہ وفاق پاکستان کیس میں سنایا گیا، جس میں جامعات کی جانب سے وفاقی اور صوبائی قوانین کی خلاف ورزیوں کو واضح کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ خالی عہدوں، نگرانی کے فقدان، اور انتظامی خرابیوں کی وجہ سے ہونے والے سنگین نتائج پر مبنی ہے۔ درخواست آل پبلک یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز…
ہمارا مذہبی طبقہ اور خاص کر مولانا فضل الرحمن صاحب مبارک ثانی کیس کی وجہ سے قاضی فائز عیسی کو معاف کرنے پر تیار نہیں ہیں حالانکہ قاضی صاحب نے اس کیس میں دینی حلقوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا پہلا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ مبارک ثانی کیس کے پہلے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے واضح طور پر جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ طاہر نقاش کیس SC 2022 کا حوالہ دیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا طاہر نقاش کیس میں دیا گیا فیصلہ آج بھی پوری طرح موجود…
پاکستان کا فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا ایک طویل اور قابل فخر رشتہ رہا ہے، جو مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہے۔ ریاستی اور عوامی سطح پر فلسطین کی جدوجہد کی بھرپور حمایت ہمیشہ سے کی جاتی رہی ہے، چاہے وہ دائیں بازو کی مذہبی جماعتیں ہوں یا بائیں بازو کی سیاسی تحریکیں۔ حال ہی میں فلسطین کی حمایت کے لیے منعقدہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں تقریباً تمام اہم سیاسی جماعتوں کی شرکت قابلِ تحسین ہے۔ اس اجلاس کا مقصد غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرنا تھا اور اس نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان…
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں گزشتہ ہفتے ایک غیرمعمولی پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ گستاخانہ مواد آن لائن پوسٹ کرنے یا شیئر کرنے کے الزام میں جیل میں قید نوجوانوں کے والدین اور رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ’توہین مذہب کو کاروبار بنانے والے گروپ‘ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دے۔ خاندانوں نے دعویٰ کیا کہ اس گروپ نے ان کے پیاروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا۔ اس گروپ کا وجود محض تصوراتی نہیں یا پھر اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے…
اقوام متحدہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر کا موازنہ ایک دلچسپ پہلو پیش کرتا ہے، کیونکہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی نکات کو اپنے اپنے انداز میں پیش کیا ہے۔ اگر ان دونوں تقاریر کو منطقی طور پر پرکھا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دونوں نے کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل پر پاکستان کی مستقل پالیسی کی عکاسی کی ہے۔ تاہم، کسی نے بھی اپنی تقریر میں کوئی نیا یا عملی اقدام پیش نہیں کیا۔ عمران خان کے دور حکومت میں آرٹیکل 370 اور…
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کے درمیان ہونے والی حالیہ خط و کتابت نے پاکستان کی عدلیہ کے اندرونی معاملات پر روشنی ڈالی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں چیف جسٹس پر "من پسند فیصلے” کرنے اور "شخصی آمریت” اپنانے کا الزام عائد کیا اور عدالتی انتظامات پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے ایک سخت الٹی میٹم بھی دیا۔ تاہم، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نہایت مدلل اور جامع انداز میں ان الزامات کا جواب دیا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ مکمل طور پر حقائق اور قانون…
یہ واقعہ تیرھویں صدی کے وسط کا ہے جب عباسی حکمران المستعصم نے منگول فوج کے مسلسل محاصرے کے بعد ہتھیار ڈال دیے۔ اس کے بعد کی تاریخ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو معلوم ہوگی۔ مورخین کے مطابق خلیفہ کی گرفتاری کے بعد ہلاکو خان کی قیادت میں منگول فوج نے خلافت عباسیہ کے دارالحکومت بغداد میں تباہی مچا دی۔ ہزاروں لوگ مارے گئے، کئی عمارتیں تباہ کر دی گئیں جن میں ’بیت الحکمہ‘ نامی ایک لائبریری بھی شامل تھی۔ اس کتب خانے کو اسلام کے سنہری دور کی عظیم یادگاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ بغداد…
تحریر: ایڈووکیٹ طاہر چوہدری توہین مذہب کے کیسز میں چھوٹی عدالتیں اپنے اوپر بوجھ نہیں لیتیں۔ جج صاحبان کو پتہ بھی ہو کہ مقدمہ جھوٹا ہے وہ دباؤ کی وجہ سے ملزم کو ریلیف نہیں دیتے کہ معاملہ حساس ہوتا ہے اور چھوٹی عدالتوں میں ملزم کو ریلیف دینے کی صورت میں جج صاحبان کو اپنی جان کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے۔ لاہور کی بات کروں تو یہاں ملزم کی پیروی کرنے والے وکیلوں کو قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ دو ہفتے پہلے ایک مقدمہ میں میں نے جج صاحب کو کہا جج صاحب کٹہرے میں کھڑے یہ…
بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں نے صوبے میں جاری مسائل کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس اور فوجی قیادت کے ساتھ مل کر امن بحالی کے عزم کا اعادہ، ایک مثبت قدم ہے، لیکن یہ ایک دیرینہ مسئلے کا مختصر حل پیش کرتا ہے۔ بلوچستان میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے بنیادی مسائل کی گہرائی میں جا کر تجزیہ ضروری ہے۔ ماضی میں بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے کئی حکومتی اقدامات کیے گئے۔ وفاقی حکومت نے خصوصی ترقیاتی پیکیجز کا اعلان کیا، بڑے…
سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر احسن اقبال صاحب کا ایک خط گردش میں ہے جو موصوف نے وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف کو لکھا ہے۔ اس خط میں احسن اقبال صاحب نے باقاعدہ ایک چارج شیٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور اس کی جملہ قیادت، اس کے موجودہ چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد، پاکستان کے اعلی تعلیمی سیکٹر، جامعات اور وائس چانسلرز کے خلاف جاری کی ہے کہ ایچ ای سی اور اعلی تعلیمی سیکٹر مطلوبہ مقاصد و اہداف کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔ ہم نے جب پہلی بار یہ خط پڑھا تو یوں محسوس ہوا کہ شاید موجودہ…