Author: ویب ڈیسک

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف  کے دفتر (پی ایم او) نے اس بات کی تصدیق کردی ہے  کہ انہیں  وزارت دفاع  کی طرف سے افواج پاکستان کے نئے سپہ سالار اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کے لیے "ناموں کے پینل” کے ساتھ سمری موصول ہوگئی  ہے۔ آج صبح سویرے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا جلد فیصلہ کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے منگل رات  گئے اپنے ایک  ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزارت دفاع کی جانب سے سمری پی ایم…

دبئی میں مقیم ایک پاکستانی تاجر نے  سابق وزیر اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان  کی طرف سے تحفے میں دی گئی ایک انتہائی مہنگی  گھڑی اور دیگر سامان کو 20 لاکھ ڈالر نقد کے عوض خریدنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ عمر فاروق ظہور کے اس دعوے نے بدنام زمانہ توشہ خانہ میں ایک نیا باب کھولا ہے۔ ایک نیوز چینل کے کرنٹ افیئر کے معروف پروگرام میں نمودار ہوتے ہوئےعمر فاروق ظہور،جو مبینہ طور پر مالی فراڈ کے لیے ترکی اور ناروے کو مطلوب ہیں، نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی اہلیہ…

گلگت بلتستان میں نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اعدادوشمار حیران کن ہیں۔ ڈان اخبار کے مطابق سال 2022 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران خودکشی کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 222 سے زائد افراد نے اپنی جان لے لی ہےجبکہ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ ” Prevention of Suicides in Gilgit Baltistan: An Integrated Multisectoral Strategy and Roadmap for Implementation “ کے مطابق جنوری 2005 سے جون 2022 تک جی بی میں 573 خودکشی کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ تاہم 2022 میں کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا…

لاہور ہائیکورٹ نے ایک شہری کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کسی فاتر العقل شخص کو سزا نہیں دی جاسکتی ہفتہ کے روز  لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے میانوالی کے ایک تھانے میں درج توہین مذہب کے مقدمہ کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے تحریری مقدمہ میں قراردیا ہے کہ پولیس آفیسر کو تفتیش کرنے سے پہلے ملزم کی ذہنی حالت کے درست ہونے کا تعین کر ناچاہیے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کے 11 صفحات کے تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر…

یہ چند سطور مجھے اس لیےلکھنی پڑ رہی ہیں کہ شہریوں کے (بشمول میرے) نقل و حرکت پر رکاوٹیں تھیں، بغیر اجازت میری وڈیو بنائی گئی اور مفروضوں کی بنیاد پر اس پر تشریحات کی گئیں۔ انسانی تکریم اور نقل و حرکت کی آزادی ہر شہری کے بنیادی حقوق ہیں (آئینِ اسلامی جمہوریۂ پاکستان، دفعہ 14 او ر دفعہ15)۔ میں کبھی کسی کو باور نہیں کراتا ہوں کہ میں عدالتِ عظمیٰ کا جج ہوں اور عدالتِ عظمیٰ آتے جاتےمیں عدالتی لباس میں نہیں ہوتا اور  نہ ہی میرے ساتھ کوئی باوردی سپاہی ہوتا ہے۔ مگر کسی بھی پاکستانی شہری کی…

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کی سرپرستی میں ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی کا بین الاقوامی دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ ابوظہبی فورم فار پیس کی 9ویں سالانہ اسمبلی میں دنیا بھر سے مذہبی رہنماؤں، دانشوروں ، بین الاقوامی، حکومتی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندے جمع ہورہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں ایک اہم نام معروف سکالر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں علوم امن و تنازعات کے پروفیسرڈاکٹر حسن الامین کا ہے جو اس سال منعقد ہونے والی دوروزہ اسمبلی کے ایک سیشن میں عالمی تنازعات اور عالمی امن شراکت…

واشنگٹن میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے اپنے والد شہزادہ بندر بن سلطان کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کے علاوہ اپنی زندگی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنے کردار کے بارے میں بات کی ہے۔ شہزادی ریما بنت بندر نے "مو شو” پوڈ کاسٹ کی ایک قسط کے دوران کہا ہے کہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے عہدے کے لیے ان کے انتخاب کا لمحہ ان کے لیے سب سے جذباتی دن تھا اور یہ اس بات کی علامت تھی کہ ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ انہوں نے مزید…

الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے سے مختلف امراض کے باعث قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ اس تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال محدود کرکے ہر سال…

اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں کل سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس نہ دیکھ سکا۔ کافی دیر بعد سوشل میڈیا دیکھا اور اُن کو روتے ہوئے اپنی روداد سناتے سنا تو جیسے دل بیٹھ گیا۔ جو کچھ انہوں نے کہا وہ کسی بھی فرد کو افسردہ اور رنجیدہ کرنے کیلئے کافی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نامعلوم نمبر سے اُن کی بیٹی کو سواتی صاحب کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ذاتی ویڈیو بھیجی گئی۔بعد ازاں ایف آئی اے کی طرف سے کہا گیا کہ جس ویڈیو کی سواتی صاحب بات کر رہے ہیں وہ جعلی ہے اور اُسے…

ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے اپنی مختصر گفتگو میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی کہ آج مسلمان بطور امت زوال کا شکار کیوں ہیں؟
مسلم ممالک میں گزرے اپنے ماہ و سال کو یاد کرتے ہوئے اور وہاں کیے گئے مشاہدات کا تجزیہ کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے بتایا کہ ہم بطور استاذ، بطور امام اور بطور رہنما اپنے اپنے دائرہ کار کا حق ادا نہیں کررہے۔ ہمیں بطور استاذ، امام اور رہنما کے اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اگر اپنے اندر موجود غلطی کا ہمیں احساس ہوگیا ہے اور اسے ہم نے ٹھیک کرلیا تو پھر ہمیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس وقت میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی طرح تعلیم ، صحت اور سماجی ایشوز کو سیاست سے پاک کرنے کےلیے ایک میثاق پاکستان کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ ملک کی تمام سیاسی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں مذکورہ تین ایشوز پر سیاست سے باز رہنے اور ان کے لیے مختص بجٹ کو صحیح طور پر استعمال کرنے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں۔