Author: ویب ڈیسک

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع تعلیمی جامعات میں دوبارہ مظاہروں کا آغاز ہوا تو ایرانی پاسداران انقلاب نے طلبہ و طالبات کا محاصرہ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹس میں پاسداران انقلاب کے مسلح اہلکار طلبہ پر حملہ کرتے ہوئے واضح نظر آتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد بابر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ میں یہ ضرور پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ یقین ہے کہ آپ کا سپہ سالار غدار ہے اور میرجعفر ہے تو ماضی میں آپ اتنی تعریفوں کے پُل کیوں باندھتے تھے، مدت ملازمت میں اتنی توسیع کیوں کررہے تھے اور اگر وہ واقعی آپ کی نظر میں غدار ہیں تو پھر آج بھی ان سے پس پردہ کیوں ملتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ…

بی بی سی اردو کے لیے لکھا گیا آرٹیکل گالم گلوچ اور غصے میں جذبات کے اظہار کو طویل عرصے سے سنجیدہ تحقیق کے موضوع کے طور پر قبول نہیں کیا جا رہا تھا کیونکہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ محض جارحیت، زبان پر کمزور کنٹرول، یا یہاں تک کہ کم ذہانت کی علامت ہے۔ اب ہمارے پاس ایسے بہت سارے ثبوت دستیاب ہیں جو اس خیال کی تردید کرتے ہیں اور اسے ایک ایسے سنجیدہ موضوع کے طور سامنے لاتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم جارحانہ الفاظ کی نوعیت اور طاقت پر نظر ثانی کرتے ہیں۔ چاہے…

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعدپاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ پاکستان کا نام 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکش پلان دیا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان کو مزید سات اور پھر چھ نکات پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا، ان نکات پر عمل درآمد کاجائزہ لینے کیلئے ایف اے…

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ عمران خان نااہل ہیں، رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد…

ایک دن خیال آیا وہ قبائلی لوگ، جو اپنی ذات ادھوری مان کے چلتے ہیں، کسی اور کی تلاش میں، جو ان کی تکمیل کا باعث ہو، انہیں کیا ذات کاگمشدہ حصہ ملتا ہو گا؟ پھر ایک خیال چلا، ہزاروں لوگ ملے، ہزاروں فریب۔ ایک ہی تکرار کیا یہ ہو تو ذات مکمل لگتی ہے؟ جواب خلا، جواب ندارد۔ اور پھر تم دکھے۔ ٹوٹے پھوٹے، آدھے ادھورے، بچے کھچے، تن کا ماس کھلا کھلا کے تم ہڈیوں کا بنجر تھے، آنکھوں میں وحشت تھی اور چہرہ ویسا ہی بےرونق، جیسا بے محبتوں کا ہوتا ہے۔ تمہارا میرا غم سانجھا تھا،…

دو سو سے زائد برس پہلے جب 17 اکتوبر 1817 کو سید احمد بن متقی خان دلی میں پیدا ہوئے تو یوں کہیے کہ ایک پرانی روایات میں جنم لیا اور پرورش کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی روایتی ہی رہی۔ خواص کے لیے متعصب تھے، لکھنا لکھانا بھی ماضی سے جڑا تھا اور انداز تحریر بھی مشکل اپنایا مگر پھر ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔ تنقید برداشت کی، طعنے اور فتوے سہے مگر جدیدیت، مفاہمت، بول چال کا انداز اور مقصدیت سب اُن کا میدان ٹھہرے اور انھیں سرسید احمد خان کے نام سے جانا جانے لگا۔ دروں بینی…

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مغربی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز انداز میں بیان دے رہے ہیں۔