Browsing: نقطہ نظر

میرے نزدیک ترقی کے ضروری ستونوں میں سے چھٹا اور آخری ستون  ہمارا تعلیمی نظام ہے۔ سب سے پہلے ہم یہاں اعدادوشمار کی مدد سے خواندگی اور تعلیم کی ابتر حالت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں  تعلیم پر سالانہ ایک ہزار ارب روپے تقریباً  خرچ کرتی ہیں۔ یہ وفاقی حکومت کو چلانے کے لیے آنے والی لاگت سے دوگنا زیادہ بجٹ  ہے۔  یہ  ملکی دفاع پر خرچ ہونے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم کے بعد سب سے بڑا بجٹ ہے۔ یاد رہے کہ یہ صرف پبلک سیکٹر نظام تعلیم کے اخراجات ہیں، پرائیوٹ سطح پر قائم اداروں کے اعداد و شمار الگ ہیں مگر ان تمام اخراجات سے ہمیں حاصل کیا ہورہا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔

غربت کے اس جال سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اشرافیہ کے ساتھ بارگین کیا جائے، تاکہ وہ عام آدمی کی ترقی پر امادہ ہوسکے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ اس سوال کو فی الحال ایک طرف رکھتے ہوئے ہم یہاں ترقی کے لیے چھ بنیادی ضرورتوں کا ذکر کرتے ہیں۔