Browsing: فوج

ہمارے معاشرے میں سیاست اگر گالی کا متبادل ہے اور صحافی بہت بڑی تعداد میں بے روزگار ہو رہے ہیں تو اس کی ایک بڑی وجہ وہ چلن بھی ہے جو ان دونوں شعبوں میں اختیار کیا گیا۔ ہم بہت فکر مند ہیں کہ سیاست بے توقیر اور صحافت کی جڑیں کیوں کھوکھلی ہوئی جاتی ہیں؟ یہ فکر مندی بجا لیکن اس فکر کے ساتھ اب ہمیں ایک فکر اور بھی پال لینی چاہئے کہ دراصل یہ ہمارا اپنا ہی چلن ہے جس نے قومی زندگی اور آزادی اظہار کے مقدس حق کی مٹی پلید کر کے معاملات کو یہاں تک پہنچا دیا۔ یہ بحث طویل ہے اوربہت سے چشم کشا پہلو اپنے اندر رکھتی ہے جس پر متوجہ ہوئے بغیر ہمارے آزار کا چارہ ممکن نہیں۔